اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے كوباني یا عین العرب میں اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔ شام اور ترکی کی سرحد پر واقع اسٹریٹجک نقطہ نظر سے اہم كوباني کے دہشت گردوں کے ہاتھوں سے نکل جانے کے تقریبا ایک ہفتے کے بعد داعش نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
داعش کی جانب سے حال ہی میں جاری کئے گئے ایک ویڈیو میں دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ اپنے ٹھکانوں پر ہونے والے مسلسل حملوں کے بعد وہ كوباني سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ كوباني میں کرد ملیشیا نے داعش سے جم کر مقابلہ کیا اور بالآخر اسے دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا۔
دوسری جانب داعش کے دہشت گرد اگرچہ كوباني سے فرار ہو گئے ہیں لیکن وہ اس کے بیرونی علاقے سے دوبارہ كوباني پر حملہ کرکے اس پر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔
.......
/169